Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 21 اگست ، 2025 | Thursday , August   21, 2025
جمعرات ، 21 اگست ، 2025 | Thursday , August   21, 2025
تازہ ترین

اطمینان رکھیں، کسی بھی ہوٹل میں خفیہ کیمرے نہیں

ریاض..... محکمہ سیاحت ریاض نے واضح کیا ہے کہ یہاں کسی بھی ہوٹل میں خفیہ کیمرے نہیں ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ افواہ پھیلی ہوئی ہے کہ ریاض کے ایک ہوٹل میں خفیہ کیمرے لگے ہوئے ہیں۔ ایک سیاح نے ویڈیو کلپ جاری کر کے یہ افواہ پھیلا ئی تھی۔ محکمہ سیاحت نے توجہ دلائی کہ سیاح ائیرفریشنر کو خفیہ کیمرہ سمجھ بیٹھا تھا۔ جب اسے باقاعدہ طور پر بتایا گیا کہ وہ ائیرفریشنر ہے کوئی خفیہ کیمرہ نہیں تو اس نے ویڈیو کلپ کے اجراءپرمعذرت کر لی تھی اور کہا کہ جو کچھ ہوا انجانے میں ہوا۔ 
 

شیئر: