Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 21 جولائی ، 2025 | Monday , July   21, 2025
پیر ، 21 جولائی ، 2025 | Monday , July   21, 2025

پشاور بس منصوبہ: نیب کو تحقیقات کا حکم

پشاور: عدالت نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کی تحقیقات کےلئے نیب کو حکم جاری کرتے ہوئے 5 ستمبر تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے بی آر ٹی پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کی ابتدائی لاگت 49.3 ارب روپے لگائی گئی تھی جو 24 جون 2018ءتک مکمل ہونا تا مگر اس کی لاگت 68 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ جس فرم کو ٹھیکا دیا گیا وہ دوسرے صوبوں میں بلیک لسٹ ہے۔ فیصلے کے مطابق دیگر عوامی منصوبوں سے فنڈز قواعد کے خلاف نکال کر بی آر ٹی منصوبے میں لگائے گئے جبکہ بی آر ٹی کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی بھی نہیں کی گئی تھی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈی جی پی ڈی اے اسرار الحق کا تبادلہ نہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا مگر ان کا تبادلہ کر دیا گیا۔ عدالت نے نیب کو باقاعدہ تحقیقات کرکے رپورٹ 5 ستمبر تک جمع کرنے کا حکم دیا ہے ۔
 
 

شیئر: