Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

”تمام سیاسی جماعت کی قیادت کو خطرہ“

اسلام آباد: نیشنل کاونٹر ٹیررازم اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو خطرہ ہے اور کالعدم تنظیم کی جانب سے سب سے زیادہ تھریٹ الرٹس ہیں۔ نیکٹا کے سربراہ ڈاکٹر سلیمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے خصوصی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اب تک 63 تھریٹ الرٹس آ چکے ہیں جس میں سب سے زیادہ کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کالعدم جماعت احرار اور داعش سے بھی خطرات ہیں جبکہ میرے پاس ایم کیو ایم لندن کی طرف سے ایک تھریٹ الرٹ بھی ریکارڈ پر ہے۔ ڈاکٹر سلیمان نے مزید بتایا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے لیے زیادہ تھریٹ موصول ہوئے ہیں، خفیہ ایجنسیوں کو کومبنگ آپریشنز لانچ کرنے چاہئیں جبکہ اضلاع اور تھانوں کی سطح پر کو آرڈینیشن کمیٹیاں قائم کی جائیں۔
 

شیئر: