Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

امسال 18لاکھ عازمین آئینگے، نائب وزیر

جدہ ... نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹرعبدالفتاح مشاط نے انکشاف کیا ہے کہ امسال 18لاکھ عازمین بیرون مملکت سے ارض مقدس پہنچیں گے۔ ہر سال عازمین کے کوٹے میں اضافہ ہوگا۔ حجاج کا کوٹہ مشاعر مقدسہ میں انہیں کھپانے کی گنجائش سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزارت حج و عمرہ نے قطر کے حکمرانوں کی جانب سے لاتعلقی کے مظاہرے پر قطری عازمین کے آن لائن اندراج کیلئے لنک جاری کردیا ہے۔ قطری عازمین نے اس کے توسط سے اندراج کا آغاز کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب تمام ممالک کے عازمین کیساتھ مساویانہ برتاﺅ کرتا ہے۔ ہر ملک کے عازمین کو مطلوبہ سہولتیں فراہم کرنے میں ادنی ہچکچاہٹ سے کام نہیں لیتا۔
 

شیئر: