ریاض.... ایک برس کے دوران سعودی عرب کے نجی اداروں اور کمپنیوں میںتنخواہوں کا ماہانہ بجٹ2.5فیصد کم ہوگیا۔ 1.12ارب ریال ماہانہ کی بچت ہونے لگی۔2018ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران نجی کمپنیوں و اداروں نے اپنے سعودی اور غیر ملکی ملازمین کو تنخواہ کے طور پر 44.34ارب ریال تنخواہ کے طور پر ماہانہ ادا کئے جبکہ 2017ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران انہیں 45.46ارب ریال ماہانہ دینے پڑے تھے۔ تنخواہوں کے بجٹ میں یہ کمی 6لاکھ کارکنان کے کم ہوجانے کی بدولت ہوئی ہے۔ کم ہونے والے ملازمین میں سعودی اور غیر ملکی دونوں شامل ہیں۔ اب نجی اداروں کے ملازمین کی مجموعی تعداد 9.71ملین ہے جبکہ اس سے قبل 10.31ملین تھی۔ یہ اعدادوشمار محکمہ شماریات کے جاری کردہ ہیں۔ نجی اداروں میں غیر ملکی کارکنان کی اوسط تنخواہ میں ایک برس کے دوران 5.2فیصد کا اضافہ ہوا۔ اب غیر ملکی کی اوسط ماہانہ تنخواہ 3899ریال ہے جبکہ 2017ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران 3707ریال تھی۔ یعنی ماہانہ اضافہ 192 ریال کا ریکارڈ کیا گیا۔