Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 فروری ، 2026 | Monday , February   09, 2026
پیر ، 09 فروری ، 2026 | Monday , February   09, 2026

سرکاری حج اسکیم کے اضافی اخراجات حکومت برداشت کرے گی

اسلام آباد...وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافہ سے سرکاری حج ا سکیم کے حج اخراجات میں ہونے والے اضا فے کا فرق حکومت برداشت کرے گی۔بدھ کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا کہ حکومت نے حج پالیسی میں اصولی طور پر اس بات کی منظوری دی تھی کہ سرکاری اسکیم کے حاجیوں پر اضافی اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ سرکاری اسکیم کے تحت رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس جانے والے عازمین ڈالر کی قدر میں اضا فے کے اثرات سے محفوظ رہیں گے۔

شیئر: