کراچی میں امیدواروں کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ ناکام
کراچی... کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں رینجرز اورپولیس نے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے والے ایم کیوایم لندن کے 2کارکنوں کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان رینجرز کے مطابق پولیس اور رینجرز نے اورنگی ٹاون میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن جنوبی افر یقہ نیٹ ورک کے بلال لودھی اور ارشاد کو حراست میں لیا ہے۔رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزم بلال لودھی اور محمد ارشاد نے انتخابی مہم کے دوران مخالف جماعتوں کے امیدواروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی تاکہ پرامن انتخابات کو سبوتاژ کیا جاسکے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ایم کیو ایم لندن جنوبی افر یقہ کی جانب سے جون میں ٹارگٹ کلرز کی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران ایم کیو ایم لندن کی جانب سے مالی وسائل کی فراہمی کا بھی اعتراف کیا ہے۔رینجرز نے گرفتارملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا ۔ترجمان رینجرز نے مزید کہا کہ ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے دیگرممبران کی گرفتاری کیلئے ٹارگٹڈ آپریشنزکئے جارہے ہیں۔