غیر ریاستی عناصر انتخابات سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں،علی ظفر
راولپنڈی...نگران وفاقی وزیر قانون و اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اندرونی اور بیرونی غیر ریاستی عناصر انتخابات کو سبوتاژ کرنے میں ملوث ہیں۔ غیرریاستی عناصرکے منصوبے ناکام بنا ئیں گے۔ دہشت گرد ہمارے اتحاد کو نقصان پہنچا کر ملک میں امن وامان کی کو ششوں کا ناکام بنا نا چاہتے ہیں۔ دہشت گردوں کو اپنے اتحاد سے شکست دینی ہے۔ اندرونی و بیرونی سطح پر ملک دشمن عناصر یہ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں کہ ریاست قیام امن میں ناکام ہو چکی ہے تاہم ایسا نہیں۔ وکلا سول سوسائٹی کی سوچ کو مثبت سمت دے سکتے ہیں۔ وفاقی حکومت تمام صوبائی حکومتوں،قانون نافذ کرنے والے اداروںسمیت سب کو قیام امن میں کردار ادا کرکے ملک دشمن قوتوں کو ناکام بنانا ہے۔ ہا ئی کورٹ بار راولپنڈی سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ صوبا ئی وفاقی قانون نا فذ کر نے والے اداروں اور سیا سی پا رٹیوں کا ایک ہی مشن ہو نا چا ہیے کہ انتخابات پر امن ہوں ۔ الیکشن کمیشن کا آئین کے تحت پرامن الیکشن کرانا ذمہ داری ہے۔ اسی لئے 2017 ترمیمی ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کو با اختیار بنا یا گیا ۔ اگر کو ئی الیکشن کمیشن کے بارے بات کر تا ہے تو پہلے وہ سوچے پھر بیان دے۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت طویل المدتی فیصلوں کی بجا ئے آنے والی حکومت کے لئے گا ئیڈ لائن دے سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پانی زندگی ہے اور ایسا ایشو ہے جسے ماضی کی ہر حکومت نے نظر انداز کیا۔ ملک میں کم از کم 17بڑے ڈیم بنائے جانے کی ضرورت تھی تاحال صرف 2 بنائے جاسکے ۔ ان میں بھی پانی کی سطح کم ہو گئی ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت پانی کا 90فی صد زرعی استعمال کیا جا رہاہے۔ ملک میں زراعت کے فرسودہ اور پرانے طریوے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ زرعی شعبے میں جدت اپنا کر پانی کی بچت سے ایک ڈیم کی ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں۔