Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ششی تھرور کے دفتر پر بی جے پی کارکنوں کا حملہ

نئی دہلی۔۔۔۔سینیئر کانگریسی رہنما ششی تھرورکے گزشتہ دنوں متنازعہ بیان پر ہنگامہ جاری ہے۔ ترواننت پورم میں واقع دفتر میں گھس کر بعض افرادنے توڑ پھو ڑکی اور بینر نصب کردیا جس پر انہیں پاکستان جانے کیلئے کہا گیا ۔تھرور نے ٹویٹر پر بی جے پی کے یووا مورچہ پر توڑ پھوڑ اور جان سے مارنے کی دھمکی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دفتر میں توڑ پھوڑ اور جان سے مارنے کی دھمکی جمہوریت اورشخصی آزادی پر حملہ کے مترادف  ہے۔ تھرورنے کیرالا پولیس اسٹیشن میں اس واقعہ کی رپورٹ  درج کرادی۔
مزید پڑھیں:- - - - -گجرات سے کیرالا تک بارش ، نظام زندگی درہم برہم

شیئر: