Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

این اے 87: شناختی کارڈ بنوائے نہ ووٹ ڈالیں گے

پنڈی بھٹیاں: پنجاب کے شہر حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں میں گزشتہ 50 برس سے خواتین ووٹ نہیں ڈالتیں۔ تحصیل پنڈی بھٹیاں کے 4 گاﺅں کی خواتین پرانی روایت کے تحت گھروں سے باہر نہیں نکلتیں۔ حلقہ این اے 87 کے اس علاقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد 529 ہے۔ خورد، کوٹ غازی کلاں، برج فتو اور ملاح والا دیہات میں رہنے والوں کے مطابق ان کے بزرگوں نے فیصلہ کیا تھا جس کے مطابق ہماری عورتیں ووٹ نہیں ڈالیں گی۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کی خواتین کو شناختی کارڈ بھی بنوانے کی اجازت نہیں اور یہ روایت 50 برس سے چلی آ رہی ہے۔
 
 

شیئر: