Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 29 اکتوبر ، 2025 | Wednesday , October   29, 2025
بدھ ، 29 اکتوبر ، 2025 | Wednesday , October   29, 2025

پیرس میں سعودی کی کار چھیننے پر 30برس قید

ریاض .... پیرس میں 5افراد پر مشتمل رہزنوں نے 4برس قبل ایک سعودی شہری سے زبردستی گاڑی چھین لی تھی۔ سعودی شہری پیرس کے ہوائی اڈے جارہا تھا۔کار مرسیڈیز تھی۔ نمبر پلیٹ جرمنی کی تھی۔ ڈرائیور کو گاڑی سے زبردستی اتارا گیا اور اس گاڑی پر موجود تمام سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا تھا۔ سامان میں اعلی درجے کی گھڑیاں اور بھاری نقدی بھی رکھی ہوئی تھی۔ اس وقت شائع ہونے والی میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ گاڑی چھیننے والوں نے سامان پر قبضہ کرنے کے بعد گاڑی سے نجات حاصل کرنے کیلئے اسے نذر آتش کردیا تھا۔
 

شیئر: