د بئی :آئندہ سال دبئی میں بجلی سے چلنے والی الیکٹرانک بس سروس کا آغاز کیا جائے گا۔ الیکڑانک بس کے حوالے سے دبئی سائوتھ اور ماس ٹرانزٹ آسڑیلیا کے سی ای اوز کے درمیان باہمی طور پر معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ معاہدے کے دوران دبئی سائوتھ کے سی ای او نے کہا کہ ہمارا مقصد دبئی کو سمارٹ سٹی بناتے ہوئے عوام کی سہولت کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہے۔ بسوں کو بیٹری کی مدد سے چلایا جائے گا جن پر ڈیزل بسوں کی نسبت 80فیصد کم لاگت آئے گی اور ان سے فضائی آلودگی کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ 50سیٹوں پر مشتمل یہ بسیں ایک بار چارج ہونے کے بعد 3سو کلو میٹر سفر کر سکتی ہیں۔