Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

جاوید ہاشمی کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی

راولپنڈی... اڈیالہ جیل انتظامیہ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید ہاشمی کو سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاوید ہاشمی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین شکن پرویز مشرف آزاد گھوم رہا ہے جبکہ ملک کا 3مرتبہ کا وزیراعظم رہنے والا لیڈر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر طارق فضل چوہدری کو بھی نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی تھی جیل حکام نے ملاقات کا دن جمعرات مقرر کیا ہے۔
مزید پڑھیں:نواز ،شہباز ملاقات کے دوران گلے شکوے

شیئر: