Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 26 جون ، 2025 | Thursday , June   26, 2025
جمعرات ، 26 جون ، 2025 | Thursday , June   26, 2025

ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم‘ کئی زخمی

ملتان:  ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے مابین تصادم ہوگیا جس کے باعث کئی افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ملتان میں ڈبل پھاٹک کے قریب دونوں مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا بڑھ گیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس کے الیکسن کیمپ پر ن لیگ کے کارکنوں نے حملہ کیا جس سے چھریوں کے وار کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے یو سی چیئرمین منور قریشی سمیت دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
طبی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں پی ٹی آئی کے 4 اور ن لیگ کے 3 کارکن بھی شامل ہیں جن میں سے بعض کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

شیئر: