Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 25 مارچ ، 2026 | Wednesday , March   25, 2026
بدھ ، 25 مارچ ، 2026 | Wednesday , March   25, 2026

شکاگو میں سیاہ فام کی ہلاکت پر پولیس سے تصادم

شکاگو.... شکاگو میں پولیس کی طرف سے ایک سیاہ فام کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراﺅ کیا اور پیشاب سے بھری بوتلیں پھینکیں ۔ انہوں نے پولیس کی کاروں پر چڑھ کر چھتوں کو نقصان پہنچایا۔ پولیس نے 4افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کا کہناہے کہ اس نے اہلکارسے گن چھیننے کی کوشش کی تھی۔ یہ شخص مسلح تھا اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باررود برآمد ہوا ہے۔ دو ہفتوں میں یہ تیسرا واقعہ ہے جب پولیس نے کسی کو گولی مار کر ہلاک کیا ہے۔

شیئر: