Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

ایون فیلڈ فلیٹس کی ضبطگی کیلئے حکومتی کارروائی

اسلام آباد .... وفاقی حکومت ایون  فیلڈ فلیٹس کی ملکیت حاصل کرنے کیلئے برطانیہ کی عدالت میں پیر کو اپیل دائر کرے گی۔ یہ اپیل احتساب عدالت میں ہونے والے فیصلے کی روشنی میں کی جائے گی۔ وزارت قانون کے ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل کی قیادت میں وفد لندن جارہا ہے جو ایون فیلڈ فلیٹس کی ملکیت حاصل کرنے کیلئے اپیل دائر کرے گا۔ اپیل کے کاغذات مکمل کرلئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت نے شریف خاندان کی لندن میں ملکیتی ایون فیلڈ کو حکومت پاکستان کی ملکیت قرار دے رکھا ہے۔ عدالت نے شریف خاندان کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کو کہا کہ لندن فلیٹس کی ضبطگی کے لئے کارروائی کرے۔ 
 مزید پڑھیں:نواز شریف اور مریم فیصلہ کل چیلنج کریں گے

شیئر: