Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 17 نومبر ، 2025 | Monday , November   17, 2025
پیر ، 17 نومبر ، 2025 | Monday , November   17, 2025
تازہ ترین

ریاض میں فارمیسیوں کو لوٹنے والے 2 سعودی شہری گرفتار

 ریاض.... ریاض پولیس نے فارمیسیوں کے کارکنان کو لوٹنے اور چوری کرنے والے دو سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ ریاض پولیس کے ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیاکہ مختلف فارمیسیوں کی جانب سے رپورٹیں ملی تھیں کہ دو افراد مختلف اوقات میں لوٹ مار کرکے نقدی اور قیمتی اشیاء لے کر فرار ہورہے ہیں۔ کئی فارمیسیوں کے مالکان نے چوری کی وارداتوں کی شکایات بھی درج کرائی تھیں۔ پولیس نے واردات کرنے والوں کا حلیہ دریافت کرکے انہیں تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔ 
 

شیئر: