Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

اب عوام راج کریںگے ،سراج الحق

حیدرآباد...متحدہ مجلس عمل کے سینئر نائب صدر اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی نے سندھ کو کرپشن خونریزی بھتہ خوری اور مسائل کے انبار کے سوا کچھ نہیں دیا۔ اب یہ نہیں ہو گا کہ ابا اور پتر وزیراعظم بنیں۔ اب عوام راج کریں گے۔وہ سٹی گیٹ سے شروع ہونے والی ریلی کے لطیف آباد نمبر 8 مارکیٹ چوک پر اختتام کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ سراج الحق نے کہا کہ میں نے ابھی شہر اور لطیف آباد کے بیشتر حصے دیکھے ہیں ہر جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں ۔گندا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے۔ سڑکیں بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ گذشتہ 30 سال میں ایم کیو ایم مختلف حکومتوں میں شامل رہی ہے۔ پیپلزپارٹی کی حکمرانی رہی ہے لیکن حیدرآباد شہر اور لطیف آباد کی حالت نہیں بدلی۔ شہری پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے سندھ سے وفاداری نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے سندھ میں نفرتوں کے بیج بوئے اوراپنے مفادات کے لئے لوگوں کو آپس میں لڑایا ۔مگر اب یہ کھیل مزید نہیں چلے گا۔ حیدرآباد کے عوام اب ایسے لوگوں سے نجات حاصل کرکے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول نے کہا ہے کہ مخلوط حکومت بنی تو ابو آصف زرداری وزیراعظم ہوں گے۔ ابو نے کہا ہے کہ مخلوط حکومت تو پتر وزیراعظم بنے گا۔ کیا یہ ملک اسی لئے بنا ہے کہ ابو اور پتر حکمرانی کریں۔اب یہ نہیں چلے گا۔ غریب عوام راج کریں گے۔غریب اسمبلیوں میں اور منتخب ایوانوں میں پہنچیں گے۔اسلامی نظام آئے گا اور قانون کی حکمرانی ہو گی۔
مزید پڑھیں:ایک ہاتھی جیل پہنچ چکا،عائشہ گلالئی

شیئر: