عازمین کی صحت کارروائی آن لائن
اتوار 15 جولائی 2018 3:00
ریاض ...وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ حجاج کے لئے مقر ر صحت شرائط پر عملدرآمد آن لائن چیک کیا جائیگا۔ کارروائی شروع کردی گئی۔ ملائیشیا سے مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ آنے والی حج پرواز کے عازمین کی ساری کارروائی کوالالمپور ایئرپورٹ پر ہی انجام دیدی گئی۔ فنگر پرنٹس سفر حج شروع کرنے سے قبل لے لئے گئے۔ پاسپورٹ پر مہر بھی کوالالمپور ایئرپورٹ پر ہی لگادی گئی۔ انڈونیشیا کے عازمین حج کیساتھ بھی یہی معاملہ ہوگا۔ انکی پہلی پرواز منگل کو پہنچے گی۔