Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

پہاڑی راستے پرٹرک ہولناک حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا

عسیر.... پہاڑی راستے پر خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ٹرک کے بریک فیل ہو گئے تاہم سنگین حادثے رونما ہونے بچ گیا ۔ بریک فیل ہونے سے ٹرک روڈ کی سائڈ میں بنی ریلنگ سے ٹکرا کر گہری کھائی میں گرنے سے بچ گیا ۔ سبق نیوز کا کہنا ہے کہ مذکورہ شاہراہ پر متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں ۔ شاہراہ کا موڑ انتہائی خطرناک ہے جس کے بارے میں متعدد بار نشاندہی کی جا چکی ہے مگر کسی قسم کی احتیاطی تدابیر متعلقہ ادارے کی جانب سے اختیار نہیں کی جارہی ۔ پہاڑی راستہ انتہائی تنگ ہونے کی وجہ سے وہاں اکثر و بیشتر حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں جس کے سبب حالات انتہائی سنگین ہو جاتے ہیں ۔ مذکورہ حادثے میں ٹرک کے بریک فیل ہونے سے ڈرائیور ٹرک پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ روڈ کی سائڈ پر بنی ریلنگ سے ٹکرا کر رک گیا ۔
 

شیئر: