Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025

جدہ :شراب کی بھٹی ضبط ، ملزمان گرفتار

جدہ .... پولیس نے شہر کے مضافات میں قائم کی گئی شراب کی بھٹی پر چھاپا مارکر افریقی گروہ کو گرفتار کرلیا ۔ عاجل ویب نیوز کے مطابق پولیس کی چھاپا مارٹیم نے ھدی الشام شاہراہ پر بریمان کے شمال مشرقی علاقے میں قائم فارم ہاﺅس پر چھاپا مارا جہاں افریقی گروہ نے شراب کشید کرنے کی بھٹی قائم کی ہوئی تھی ۔ پولیس ٹیم نے ملزمان کو جو غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم تھے گرفتار کرکے بھٹی کوتلف کر دیاجبکہ کشید شدہ شراب کو بہا دیا گیا ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ دائر کر کے انہیں متعلقہ ادارے کے سپر د کر دیا گیا ۔ 
 

شیئر: