Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

اڈیالہ جیل میں سماعت،ن لیگ حکمنامہ چیلنج کرے گی

اسلام آباد..مسلم لیگ ن نے وزارت قانون کی طرف سے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہونے کا حکمنامہ ماننے سے انکار کردیا۔ مسلم لیگ ن فیصلے کے خلاف پیرکو ہائی کورٹ میں رٹ دائر کرے گی ۔نواز شریف  کے وکیل خواجہ حارث نے بتا یاکہ نگران حکومت کا حکم نامہ بد نیتی پر مبنی ہے ۔ نگران حکومت کے پاس اس طرح کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا ا ختیار نہیں،وہ انتخابات کر ائیں اور گھر جا ئیں۔ نواز شریف جنگی مجرم نہیں کہ ان تک میڈیا کی رسائی نہ ہو۔ نگراں وفاقی حکومت انتخابات میں فریق بن رہی ہے۔ وہ جانبدارانہ کردار ادا کررہی ہے۔ خواجہ حارث نے کہا کہ وفاقی حکومت کا نو ٹیفیکیشن کسی بھی صورت  ماننے کو تیار نہیں۔ نوازشریف کا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہونا چاہئیے تاکہ دنیا سچ اور جھوٹ جان سکے۔
مزید پڑھیں:مریم نواز جیل میں عام قیدی ،بی کلاس لینے سے انکار

شیئر: