Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

جیل میں دوپہر کا کھانا: پھل، اسنیکس اور جوس

راولپنڈی:  گزشتہ روز لندن سے واپس آنے پر گرفتار کرکے جیل بھیجے جانے کے بعد گزشتہ رات مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے رات اڈیالہ جیل میں گزاری جبکہ ان کے ساتھ ان کی صاحبزادی مریم نواز کو بھی گرفتار کیا گیا تھا اور انہوں نے بھی گزشتہ رات جیل ہی میں کاٹی۔ ذرائع کے مطابق سزا یافتہ دونوں سیاسی رہنماؤں نے جیل میں عام قیدیوں کے کھانے سے ہٹ کر دوپہر کے کھانے میں پھل اور اسنیکس کھائے اور جوس پیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز نے صبح فجر کی نماز ادا کی۔ جیل ذرائع کے مطابق مریم نوازکو دوپہر کا کھانا پیش کیاگیا لیکن انہوں نے جیل کا کھانا نہیں کھایا تاہم انہوں نے دوپہرکے کھانے میں اسنیکس کھائے اورجوس پیا جبکہ نواز شریف نے بھی دوپہر کے کھانے کے بجائے کچھ پھل کھائے اورجوس پیا۔
اس سے قبل نواز شریف اورمریم نواز کو جیل انتظامیہ کی جانب سے ناشتے میں انڈا پراٹھا اور چائے کی پیش کی گئی تھی لیکن نواز شریف نے صبح ناشتے میں صرف اڈیالہ جیل کی چائے پی تھی اورچائے کے ساتھ کچھ ادویات بھی استعمال کی تھیں۔ جب کہ مریم نواز نے بھی جی بھر کر ناشتہ نہیں کیا تھا۔

شیئر: