Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

تحریک انصاف کا جلسہ ملتوی

کوئٹہ:  پی ٹی آئی نے اگلے ہفتے منگل کے روز ہونے والا انتخابی جلسہ ملتوی کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آئندہ ہفتے 17 جولائی کو کوئٹہ میں جلسے کا پروگرام طے تھا تاہم بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر پارٹی کی جانب سے جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان کے مطابق تحریک انصاف کے زیر اہتمام 17 جولائی کو کوئٹہ میں جلسہ منعقد ہونا تھا، تاہم پارٹی نے بلوچستان کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ کے کوئٹہ میں جلسہ سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خطاب کرنا تھا۔

شیئر: