Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

7سال بعددرعہ میں شامی پرچم لہرا دیا گیا

دمشق۔۔۔گزشتہ 7 برسوں میں پہلی مرتبہ جنوبی شامی شہر درعہ میں شامی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔2011 ء میں بشارالاسد مخالف مظاہروں کا آغاز اسی شہر سے ہوا تھا اور اس دوران یہ علاقہ ایک طویل عرصے تک جنگجوئوںکے قبضے میں رہا۔ درعہ پر قبضے کے لیے حکومتی فورسز نے ایک بڑی فوجی کارروائی کی تھی۔جس میں روسی فضائیہ سے بھی مدد لی گئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ شامی پرچم درعہ کے مرکز میں ٹھیک اسی چوک میں لہرایا گیاجہاں مارچ 2011 میں بشارالاسد کے خلاف سب سے پہلے مظاہرہ ہوا تھا۔

شیئر: