Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

نواز شریف اور مریم کو جیل میں بی کلاس مل گئی

راولپنڈی ...سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میںبی کلاس مل گئی۔جیل مینول کےمطابق بی کلاس میں ٹیلی وژن، اخبار اور بیڈ کی سہولت دی جاتی ہے۔ اٹیچ باتھ روم، پنکھا اور ایک مشقتی بھی ملتاہے۔اس سے قبل اڈیالہ جیل میں میڈیکل ٹیم نے نواز شریف اور مریم نواز کا میڈیکل چیک اپ کیا اور دونوں کو صحت مند قرار دے دیا ۔ ادھر قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ جیل میں بہتر کلاس کے لئے عدالت کی اجازت درکار ہوگی۔ مریم کو بہتر کلاس کا استحقاق نہیں ۔ وہ کبھی سرکاری عہدے پر نہیں رہیں۔انہیں ثابت کرنا ہوگا کہ وہ6 لاکھ سالانہ ٹیکس ادا کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں:نیب ریفرنسز کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی

شیئر: