Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

سعودی عرب نے پاکستان میں دھماکوں کی مذمت کردی

ریاض ....سعودی عرب نے مستونگ شہر میں انتخابی جلسے میں خودکش حملے کی مذمت کردی۔ سعودی دفتر خارجہ نے جمعہ کو اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ یہ دہشتگردانہ اور انتہا پسندانہ عمل ہے۔ سعودی عرب انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف مہم میں پاکستان کو اپنے تعاون اور یکجہتی کا ایک بار پھر یقین دلانا چاہتا ہے۔
 

شیئر: