Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

مسجد نبوی کا دفاع کرنیوالے اہلکار کی وڈیو وائرل

مدینہ منورہ..... مسجد نبوی شریف پر خود کش حملے کو روکنے میں شریک سیکیورٹی اہلکاروں میں سے ایک حسام الصبیحی کی وڈیو وائرل ہوگئی۔ انہوں نے اپنے تصویر کے کیپشن میں تحریر کیا ”میں ان سیکیورٹی اہلکاروں میں سے ایک ہوں جنہوں نے مسجد نبوی شریف پر خودکش حملہ روکا تھا۔ میں اس موقع پر اپنی آنکھ سے محروم ہوگیا“۔ ہزاروں شائقین نے یہ کیپشن پڑھ کر حسام الصبیحی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہیں دعائیں دیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں بہترین اجر سے نوازے۔ سلطان الرفاعی نے تحریر کیا کہ محبوب آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد اور انکے زائرین کا دفاع انمول اعزاز ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت میں نعم البدل سے نوازے۔ اسی طرح کے تبصرے دیگر شائقین نے بھی کئے ہیں۔

شیئر: