Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

مریم اور نواز شریف کے معاینے کے لیے میڈیکل بورڈ کی تشکیل؟

اسلام آباد:  قومی احتساب بیورو کی جانب سے درخواست پر پولی کلینک اسپتال کے سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ سابق وزیرا عظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کا طبی معاینہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق نیب کی درخواست پر نواز شریف اور مریم نواز کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے پر غور کیا جارہا ہے ۔
کنسلٹنٹ، فزیشن ڈاکٹر آصف خصوصی میڈیکل بورڈ کے چیئرمین ہوں گے جبکہ شعبہ نیفرالوجی، میڈیسن، امراض قلب کے ڈاکٹر میڈیکل بورڈ کا حصہ ہوں گے ۔

شیئر: