Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

کلثوم نواز کی اسپتال سے پہلی تصویر سامنے آگئی

لندن ... سابق وزیر اعظم نوازشریف اور مریم نواز نے وطن روانگی سے قبل لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں زیر علاج کلثوم نواز کی عیادت کی۔ اس موقع پر مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں۔کلثوم نواز کی اسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں پہلی تصویر بھی سامنے آئی ہے۔نواز شریف اور مریم نواز ان کے پاس موجود ہیں۔اس سے قبل مریم نواز نے ٹوئٹر پر بتایا کہ 30 دن بعد والدہ نے چند سیکنڈ کے لئے پہلی مرتبہ آنکھیں کھولی ہیں لیکن میں نہیں جانتی کہ انہوں نے دیکھا یا ہمیں پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی بے ہوشی کی حالت میں اور وینٹی لیٹر پر ہیں مریم نواز نے عوام سے دعاوں کی اپیل بھی کی۔
مزید پڑھیں:میرے بچوں کو کس بات کی سزا ملی،والدہ نواز شریف

شیئر: