Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

جرمنی سے نکالے جانے والے افغان شہری کی خود کشی

کابل ۔۔۔ جرمنی سے ملک بدر کیے جانے والے ایک افغان مہاجر نے کابل میں خود کشی کر لی  حکام نے بتایا ہے کہ 23 سالہ اس نوجوان کا تعلق صوبہ بلخ سے تھا اور اس کی لاش ایک ہوٹل کے کمرے سے ملی ۔بیان کے مطابق اس نوجوان نے خود کو پھانسی لگائی۔ گزشتہ ہفتے اسے 68 دیگر افغان شہریوں کے ساتھ وطن واپس بھیجا گیا تھا۔ ملک بدری سے قبل وہ 8 سال تک جرمنی میں مقیم تھا۔

شیئر: