Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ہندوستانی حج مشن کی میڈیکل ٹیمیں مکہ اور مدینہ پہنچ گئیں

قونصل جنرل نور رحمان شیخ اور قونصل حج نے معلمین کے دفاتر کا دورہ کیا
مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی ) ہندوستانی حج ڈائریکٹریٹ کے ترجمان یونس اعظمی کے مطابق ہندوستانی حج مشن کے تحت 500سے زیادہ افسران اور میڈیکل ٹیمیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچ گئیں ۔ قونصل جنرل نورالرحمن شیخ اور قونصل حج شاہد عالم نے 19 معلمین کے دفاتر کا دورہ کیا اور حج انتظامات کا جائزہ بھی لیا ۔ ترجمان نے کہا کہ قونصل جنرل نے حج انتظامات کو دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا۔ نائب قونصل آصف سعید بھی انکے ساتھ موجود تھے۔ امسال حج مشن اور اس سے متعلقہ اداروں کے علاوہ 14 ڈسپنسریاں قائم کی گئی ہیں ۔ ہندوستانی حج مشن کی جانب سے 40 اور 30 بیڈ کے 2 اسپتال عزیزیہ اور 10 بیڈ کا ایک اسپتال مرکزیہ کے علاقے میں قائم کیا گیا ہے ۔ مدینہ منورہ میں 15 بیڈ کا اسپتال قائم کیا گیا ہے تاکہ حجاج کے علاج کے سلسلے میں کسی طرح کی دقت نہ ہو۔ ہندوستان سے آنے والے حجاج کی مجموعی تعداد 1,75,702 ہے جن میں سے حج کمیٹی کی زیر نگرانی آنے والے حجاج کی تعداد 1,28,702 اور پرائیویٹ حجاج کی تعداد 46,323 ہے۔
 

شیئر: