اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 (راول پنڈی ون) سے شاہد خاقان عباسی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، جن کی منظوری احمد عباسی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کردی ہے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے بیان حلفی اور کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی۔ اس لیے انہیں الیکشن لڑنے کا لاہور ہائی کورت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور ان کے کاغذات نامزدگی فارم مسترد کیے جائیں۔
دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان نے مسعود احمد عباسی کی درخواست پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا۔