Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آگئی

  لندن ... تحریک انصاف کے سابق سربراہ عمران خان کی سابق ریحام خان کی کتاب ”ریحام خان“ منظر عام پر آگئی۔کتاب کسی پبلشر نے نہیں چھاپی بلکہ اسے آن لائن جاری کیا گیا ۔کتاب کو ایمازون کے کنڈل ایڈیشن پر فروخت کے لئے پیش کیا گیا ہے، جس کے تحت اس کتاب کو وہی شخص خرید سکتا ہے جس کا ایمازون پر پہلے سے اکاونٹ موجود ہوگا۔کتاب میں عمران خان کے ساتھ بطور اہلیہ گزارے گئے وقت کا ریحام خان نے بڑی تفصیل کے ساتھ تذکرہ کیا ہے۔ پاکستان کے سیاسی و سماجی مسائل سمیت دیگر موضوعات پر بھی کھل کر بات کی ہے۔کتاب کی قیمت 9 اعشاریہ 99 ڈالر ہے ۔ریحام خان نے کہا ہے کہ مکمل طور پر اس کتاب کے مندرجات سے مطمئن اور اللہ کو جواب دہ ہوں۔ریحام خان نے ٹوئٹر پر بتایا کہ پاکستان کے متعدد افراد نے کتاب کو آن لائن پڑھنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ٹو ئٹس کی ہیں۔
 

شیئر: