Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025

سعودیوں کیلئے مزید 60ہزار ملازمتیں

ریاض .... وزارت محنت و سماجی فروغ نے نجی اداروں میں 60ہزار سے زیادہ اسامیاں سعودی شہریوں کے لئے مہیا کردیں۔ یہ فیصلہ وزیر محنت احمد الراجحی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ سعودائزیشن کی نگراں کمیٹی کے پہلے اجلاس میں سعودی خواتین و حضرات کیلئے مختلف پروگراموںپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت محنت نے آئندہ برس کے شروع میں 12اقتصادی شعبوں کی سعودائزیشن سے متعلق شرائط و ضوابط متعارف کرانے کیلئے خصوصی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔
 
 

شیئر: