Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

حنیف عباسی کیخلاف کیس کا فیصلہ انتخابات سے قبل سنانے کا حکم

راولپنڈی...ہائیکورٹ نے انسداد منشیات کی عدالت کو حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کا حکم دےدیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف شاہد اورکزئی نے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر کی۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبدالرحمان لودھی نے شاہد اورکزئی کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کو حنیف عباسی کے خلاف کیس کی سماعت 16 جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے مزید حکم دیا کہ حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنائے۔واضح رہے کہ ملک میں 25 جولائی کو عام انتخابات کا انعقاد ہوگا مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی این اے 60 راولپنڈی ٹو سے الیکشن لڑرہے ہیں۔ان کے مد مقابل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ہیں۔
مزید پڑھیں:طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کا فیصلہ محفوظ
 
 

شیئر: