Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

انتخابات تک تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہ معطل

اسلام آباد..الیکشن کمیشن نے 25 جولائی تک تما م بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو معطل کردیا ۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی اداروں کے چئیرمین، وائس چیئرمین، ناظم، نائب ناظم، مئیر، ڈپٹی مئیر اور ممبر کنٹونمنٹ بورڈز سمیت تمام عہدیدار پولنگ کے دن تک اپنے عہدوں پر کام نہیں کر سکیں گے۔آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت صاف اور شفاف انتخابات کے لئے اداروں کو عام انتخابات پر اثر انداز ہونے سے روکنے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ دریں اثناءالیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنوں پاک فوج کے آفیسر انچارج کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دئیے ، مجاز افسر کسی بھی شخص کو موقع پر سزا سنا سکے گا۔
مزید پڑھیں:لڑائی کے اختتام کا وقت آگیا،مریم نواز
 

شیئر: