Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025

زرداری ایف آئی اے میں پیش نہیں ہونگے

لاہور... سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سینیئر وکلاءسے مشاورت کر کے بدھ کو ایف آئی اے مےں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ مشاورتی اجلاس مےں فاروق ایچ نائیک، لطیف کھوسہ، اعتزاز احسن اور نیئر حسین بخاری نے بریفنگ دی۔وکلاءنے آصف زرداری کو ایف آئی اے مےں پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے بجائے ان کی قانونی ٹیم ایف آئی اے میں پیش ہوگی۔ واضح رہے کہ ایف آئی انے نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو بدھ کو طلب کر رکھا ہے۔ 
 مزیدپڑھیں:آصف زرداری اور فریال تالپور کی طلبی

شیئر: