Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

آصف زرداری اور فریال تالپور کی طلبی

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق 35 ارب روپے مالیت کے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو ایف آئی اے نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 جولائی کو طلب کرلیا ہے جہاں ان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں حسین لوائی جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین ا ور آصف زرداری کے ساتھی بھی ہیں، کو پہلے ہی ایف آئی اے کی جانب سے تحویل میں لے کر 11 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حوالے کیا جا چکا ہے۔
 

شیئر: