Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

این آر او کا مقصد سیاسی انتقام کا خاتمہ تھا‘ پرویز مشرف

اسلام آباد: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے عدالت عظمیٰ میں این آر او جاری کئے جانے کے حوالے سے جواب جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ قانون بدنیتی پر مبنی نہیں بلکہ سیاسی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا تھا۔ پرویز مشرف نے قومی مصالحت آرڈیننس (این آر او) کیس میں اپنا تحریری جواب جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ قانون جاری کرنے کی سفارش اس وقت کے وزیر اعظم شوکت عزیز کی جانب سے بھیجی گئی تھی اور انہوں نے بحیثیت صدر مملکت ملکی مفاد کے تحت این آر او پر دستخط کئے تھے کیونکہ اس کا مقصد سیاسی انتقام کا خاتمہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد تھا۔ تحریری جواب میں پیل کی گئی ہے کہ این آر او قانون سے متعلق دائر درخواست ناقابل سماعت ہے، لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ اس درخواست کو خارج کیا جائے ۔
 

شیئر: