Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 26 اکتوبر ، 2025 | Sunday , October   26, 2025
اتوار ، 26 اکتوبر ، 2025 | Sunday , October   26, 2025

حوثیوں کیلئے حزب اللہ کے 7ٹریننگ مراکزتباہ

ریاض ....یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں کو تربیت دینے والے غیر ملکی ماہرین کی موجودگی کے حوالے سے ہمارے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حزب اللہ کے جنگجو حوثیوں کو ایک غار میں تربیت دیتے ہوئے پائے گئے۔ عرب اتحادی افواج نے مشطب ، مران، رازح، المقلق اور النوعہ پہاڑوں میں اس طرح کے 7مقامات تباہ کردیئے۔ انہوں نے بتایا کہ حوثیوں نے 66ہزار سے زیادہ گولے اور 158بیلسٹک میزائل سعودی عرب پر داغے۔
 

شیئر: