ساب میں 21فیصد ملازم سعودی خواتین
ریاض ....سعودی برطانوی بینک( ساب) میں فروغ افرادی قوت کے ڈائریکٹر فیصل یوسف جادو نے کہا ہے کہ ساب میں سعودی خواتین کو بڑے پیمانے پر ملازمتیں دی جارہی ہیں۔ مقامی نوجوانوں کو بھی ملازمت کی ترغیبات پیش کی جارہی ہیں۔آئندہ مرحلے میں سعودائزیشن کی شرح 91فیصد تک پہنچ جائیگی اور21فیصد سعودی خواتین ملازم ہونگی۔