سوشل میڈیا پر لوڈ کی جانیوالی تصاویر نے ہندوستانی فورسز کو حواس باختہ کردیا تھا
مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی ) کشمیر کمیٹی جدہ کے صدر مسعود احمد پوری، جنرل سیکریٹری منیر احمد گوندل اور ممبران چوہدری محمد اعظم، راجہ محمد زریں خان، عامر غنی میر، غلام نبی بٹ، بصر اقبال، سردار خان، ڈاکٹر مجاہد ظفر، سردار محمد اقبال یوسف نے برہان مظفر وانی شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کشمیر کی تحریک آزادی میں ایک نئی روح پھونکی اورسوشل میڈیاکے ذریعے اسے ایک نئی جہت عطا کی۔ وانی نے انتہائی کم عمر ی میں مجاہدین کی صفوںمیںشمولیت کا فیصلہ جذباتیت میں نہیں بلکہ ہوش و ہواس کیساتھ کیا تھا۔ انہوں نے اس راستے کا انتخاب ہندوستانی افواج کے مظالم کیخلاف آواز بلند کرنے کیلئے کیا تھا۔ برہان مظفروانی کی طرف سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جانے والی تصاویر اور ویڈیو پیغامات نے ہندوستانی فورسز اور خفیہ اداروں کو نفسیاتی طور پر انتہائی پریشان اورحواس باختہ کر دیا تھا۔