زرداری اور شہباز کے پیچھے آرہا ہوں،عمران
شہداد کوٹ... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور آصف زرداری اب تمہاری باری ہے۔ فکر نہ کریں آپ کے پیچھے آرہا ہوں۔پیپلزپارٹی10سالوں میں عوام کو روٹی ، کپڑا اور مکان نہیں دے سکی ۔ آصف زرداری اور فریال تالپور نے سندھ کے عوام پر بڑا ظلم کیا ،پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے انتخابی اتحاد نہیں کرینگے۔پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے باریاں لینے کیلئے مک مکا کرلیا ۔ایک طرف مریم نواز تو دوسری جان بے بی بلاول ہے۔نوازشریف اور زرداری اپنی چوری چھپانے کیلئے اکٹھے ہوجاتے ہیں۔آصف زرداری کے پاس چوری کا پیسہ ہے جس سے وہ لوگوں کو خریدیں گے۔سندھ سے زیادہ لوٹ مار کسی صوبے میں نہیں ہوئی ۔سندھ میں35ارب کی منی لانڈرنگ کی گئی اور قوم کا پیسہ بیرون ممالک منتقل کیا گیا۔آج سندھ میں بلوچستان سے بھی زیادہ حالات خراب ہےں۔سندھ کے حکمران یہاں کے عوام کو انسان نہیں سمجھتے۔سندھ والو آپ کو خوف کی رنجیریں توڑنا ہوں گی۔25جولائی سندھ والوں کو اپنی تقدیر بدلنے اورآصف زرداری کو شکست دینے کا سنہری موقع دے رہا ہے ۔اس سے فائدہ اٹھائیں۔ شہداد کوٹ کے عوام کو ظالم زرداری کے سامنے کھڑا ہونا ہو گا ۔سندھ میں آصف زرداری کو انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے ۔شہداد کوٹ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری اور ان کی بہن نے عوام پر ظلم کیاہے ۔ اندرون سندھ میں بجلی ہے نہ پانی اور سڑکیں گندگی سے اٹی ہوئی ہیں۔ سندھ کے عوام کے حالات بلو چستان سے بھی خراب ہیں۔ میں نے پاکستان میں کہیں اتنی غربت نہیں دیکھی جتنی سندھ میں ہے ۔