پیپلزپارٹی والے ہیں،کوئی نہیں روک سکتا،بلاول
ملتان... پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی والے ہیں ،ہمیں کہیں بھی کوئی روک نہیں سکتا ۔ہمے ہمیں غربت ،بھوک ،پسماندگی اور بے روز گاری سے لڑنا ہے ۔یو ٹرن اور شیرکی حکومت نہیں۔ عوامی حکومت چاہئے۔ پیپلزپارٹی کا منشور عوام اور کسان دوست ہے۔ پیپلزپارٹی کل بھی زندہ تھی آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔ ملتان میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ملتان کے عوام نے ہمیشہ جمہوریر اور ملک کے لئے قربانیاں دیں۔ ملک مےں اگر جمہوریت ہے تو ملتان کے جیالوں کا خون شامل ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی مسائل کی بات کی۔گالی گلوچ کی سیاست نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑ امسئلہ غربت ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غربت کا مقابلہ کیا ۔ غربت مٹاو پروگرام کو پورے ملک میں پھیلائیں گے۔پیپلزپارٹی بھوک مٹاو پروگرام شروع کرے گی۔یو نین کونسل میں فوڈ ا سٹور کھولے جائیں گے ۔ جنہیں خواتین چلائیں گی ۔انہو ںنے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بے گھر افراد کو گھر د ئیے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے جاگیر داروں سے زمینیںلے کر کسانوں کو دیں۔ نوجوانوں کے لئے پہلا گھر اسکیم شروع کریں گے۔ انہو ں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کا مشن پورا کرنے نکلا ہوں ۔جنوبی پنجاب صوبہ کے لئے پیپلزپارٹی نے جدوجہد کی اور یہ ہمارے منشور کا حصہ ہے ۔جنوبی پنجاب کو پیپلزپارٹی ہی صوبہ بنا سکتی ہے۔