Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ حکومت اور پولیس پر الزام

کراچی:  متحدہ قومی م وومنٹ (پاکستان) کے رہنما خالد مقبول صدیقی اور کنور نوید نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھا ہے جس میں سندھ حکومت پر پولیس کے ذریعے سے پارٹی (ایم کیو ایم پاکستان) کی انتخابی مہم کو سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خط میں لکھا گیا ہے کہ صوبائی حکومت سندھ پولیس کے ذریعے ایم کیو ایم کی الیکشن مہم کو سبوتاژ کررہی ہے، کئی مقامات سے پارٹی کے جھنڈے اور بینرز ہٹائے جا رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو کسی بھی جگہ بینرز اور انتخابی پوسٹرز لگانے کی کھلی آزادی حاصل ہے۔

شیئر: