ٹرین سے بھی سستا فضائی سفر
نئی دہلی۔۔۔۔ ہوائی جہاز کے کرائے اور پریمیئم ٹرینوں کے کرائے میں مسلسل کمی کے باعث فضائی سفر لوگوں کی ترجیح بنتی جارہی ہے۔اگر آپ اپنے سفر کے پروگرام کو مرتب کرلیں تو فضائی سفر ٹرین سے بھی سستا ہوسکتا ہے۔دہلی سے ممبئی ، کولکتہ ، بنگلور اور چنئی جانے کیلئے اگر آپ ایک ماہ قبل اکنامی کلاس کا ہوائی جہاز کا ٹکٹ بک کرائیں تو کرایہ راجدھانی ایکسپریس کے سیکنڈ اے سی کلاس سے بھی کم ہوگا۔دہلی سے ممبئی تک راجدھانی ٹرین کا کرایہ تھرڈ اے سی میں 2245روپے ، سیکنڈ اے سی میں 3110اور فرسٹ اے سی میں 4760روپے ہے۔اگر آپ ہوائی جہاز کے اکنامی کلاس میں سفرکرتے ہیں تو اس کیلئے 2920روپے ادا کرنے ہونگے۔