Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 25 جون ، 2025 | Wednesday , June   25, 2025
بدھ ، 25 جون ، 2025 | Wednesday , June   25, 2025

عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

لاہور: پی ٹی آئی کی جانب سے چیئرمین عمران کان کے اثاثوں کی تفصیلات اور انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرایا گیا بیان حلفی پارٹی کی ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ان کے اثاثوں کی کل مالیت 3 کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار روپے سے زیادہ ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے زیر کفالت افراد میں بشریٰ بی بی، قاسم خان اور سلیمان خان کو ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہ بنی گالہ میں موجود جائداد ایک کروڑ 14 لاکھ 71 ہزار روپے کی ظاہر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بنی گالہ ہی میں مزید 6 کنال کی اراضی کی مالیت 50 لاکھ 50 ہزار اور گرینڈ حیات پلازہ میں 2 بیڈ رومز کا فلیٹ بھی ظاہر کیا گیا ہے جس کی مالیت ایک کروڑ 19 لاکھ 70 ہزار روپے بنتی ہے۔ ظاہر کی گئی تفصیلات کے مطابق عمران خان کی ملکیت میں ایک بھی ذاتی گاڑی نہیں ہے جبکہ ان کے پاس 2 لاکھ روپے کے مویشی اور 5 لاکھ کا فرنیچر ہے۔
 

شیئر: