Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

پاکستان جرنلسٹ فورم کے تحت ساویز علی کے اعزاز میں تقریب

ظہرانہ میں پریس قونصلر ارشد منیر کے علاوہ مقامی صحافیوں کی شرکت
    جدہ (جاوید راہو) - - - - سعودی عرب کی میڈ یا وزراء کانفرنس جدہ میں شرکت کرنے کے لیے آئے ہوے بول ٹیلی وژن کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل افیئرز ساویز علی کے اعزاز میں پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیئرمین امیر محمد خان نے مقامی ہوٹل ایک ظہرانہ کا اہتمام کیا جس میں تمام ارکان نے شرکت کی۔ظہرانہ میں خصوصی طور پر پاکستان قونصلیٹ کے پریس قونصلر ارشد منیر نے شرکت کی۔
     پاکستان جرنلسٹ فورم نے بول کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور میڈیا ورکرز کے طرز زندگی اور ورکنگ انوائر نمنٹ کو بہتر بنانے پر بول ٹی وی کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر چیئر مین جرنلسٹ فورم امیر محمد خان نے ساویز علی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔فورم کے تمام دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
    ساویز علی نے کانفرنس میں سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ونشریات سے ہونے والی ملاقات اور انتخابات کے بعد دورہ پاکستان کے بارے تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے پاک سعودی تعلقات کی مضبوطی کیلئے جرنلسٹ فورم کی تجربہ کا صحافت اورچایماندرآنہ کاوشوں کو سراہا   اور پاکستان جرنلسٹ فورم کاشکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -پی ٹی آئی کو کامیاب بنائیں، پیر امجد حسین

شیئر: