Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 10 جولائی ، 2025 | Thursday , July   10, 2025
جمعرات ، 10 جولائی ، 2025 | Thursday , July   10, 2025

امن کی علمبردار ریاست

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الریاض“ کا اداریہ نذر قارئین
اقوام متحدہ نے اقوام عالم کے درمیان تعاون اور روا داری کی قدروں کو راسخ کرنے اور امن وامان کا ماحول برپا کرنے سے متعلق مملکت کے انسانیت کے پیغام پر قدرو منزلت کا اظہار کردیا۔ یہ ایک طرح سے مملکت کے قیام کے روز اول سے لیکر تاحال سعودی عرب کی انتھک انسانیت نواز جدوجہد کی تاج پوشی کے مترادف ہے۔
سعودی عرب کے خیر پسندو ںنے دنیا بھر کے ضرورت مندوں کی مد دکیلئے دست تعاون بڑھایا۔ انہوں نے قدرتی آفات اور خانہ جنگیوں سے مجبور انسانوں کا ساتھ دیا۔ انہوں نے گھر سے بے گھر اور وطن سے بے وطن ہوجانے والے بے سہارا لوگوں کو سہارا دیا۔ انہوں نے خالص انسانی بنیادو ںپر ضرورت مندوں کو پُروقار زندگی کا سامان فراہم کیا۔ انہوں نے سیاسی مفادات یا نسلی، یا مذہبی محرکات سے بالا ہوکر خالص انسانی بنیادوں پر انسانی فریضہ انجام دیا۔
سعودی عرب کا یہ پاکیزہ پیغام سرکاری اداروں تک ہی محدود نہیں بلکہ یہ ایک طرح سے سعودی تشخص کا اٹوٹ حصہ بنا ہوا ہے۔ سعودی شہری دنیا میں جہاں بھی جاتے ہیں وہ مسلم سعودی شہری کی روشن تصویر برقرار رکھنے کیلئے جو کچھ کرسکتے ہیں کرتے ہیں۔
انسانی امور کے رابطہ دفتر نے 2018ءکے دوران یمن کیلئے انسانیت نوازامداد کی بابت اقوام متحدہ کی اپیل پر ایک رپورٹ جاری کرکے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب یمن کو انسانیت نواز امداد فراہم کرنے والے ممالک میں سرفہرست رہا۔ پوری دنیا سے اس مد میں 1.54ارب ڈالر طلب کئے گئے تھے ۔ تن تنہا سعود ی عرب نے 530.4ملین ڈالر فراہم کئے ۔علاوہ ازیں سعودی عرب نے مطلوبہ 466.4ملین ڈالر میں سے 196ملین ڈالر تن تنہا پیش کئے۔ 
سعودی عرب نے انسانیت نوازی کے حوالے سے اقوام متحدہ سے ایک او رخراج تحسین حاصل کیا ہے۔ ”امن کے قاصد“ کے عنوان سے بین الاقوامی اسکاﺅٹ پروگرام منظم کیاگیا تھا جس کے تحت معاشرے کی خدمت میں ایک ارب سے زیادہ گھنٹے نوجوان لڑکوں او رلڑکیوں کو لگانے تھے۔ سعودی عرب نے 2011ءمیں سماج کی خدمت کا عظیم الشان عالمی منصوبہ شروع کرکے پوری دنیا سے خراج تحسین وصول کیا۔
٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: